پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز،پہلے دو میچ بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ ابتدائی دونوں میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے سے پیر کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتِ حال پیدا ہوسکتی ہے۔

error: Content is protected !!