کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 12تا20اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں ہونے والے دوسرے لیثررلیگزسوکا ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ ملک بھر سے اوپن ٹرائیلز ، نارمل لیثررلیگز، انٹرنیشنل اور نیشنل لیثررلیگزچمپئن ٹیم کے منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ ریجن پر بنائے گئے سینٹر ز پر اوپن ٹرائیلز کے زریعہ ان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا جو لیثررلیگز کا ایونٹ کسی بھی سطح پر کھیلنے سے محروم رہے تھے۔ نارمل لیثررلیگز سے لاہور کی باٹا کلب نے قومی چمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرکے قومی اسکواڈ کا حصہ بنی۔ ملک کے نامور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا بھی نیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ یورپین لیگز کھیلنے والے پاکستانی نثراد کھلاڑی بھی پاکستانی دستہ میں شامل کئے گئے ۔ جو کھلاڑی قومی ٹیم کے ہمراہ یونان کے شہر کریٹ کا سفر کریں گے ۔
ان میں گول کیپرز یوسف بٹ (ڈین مارک)، ریحان ظفر(لاہور) ڈیفنڈرز انس عرفان (لاہور)، ضیاء اﷲ(اسلام آباد)، زہیر لطیف (لاہور)، عبدالسلام (سدرن گیس) مڈفیلڈرز، حبیب الرحمن (سدرن گیس)، شہزاد اکبر (لاہور)، یوسف احمد (لاہور)، عبدالسمیع(اسلام آباد)، علی آغا (کوئٹہ)، سعد اﷲ(کوئٹہ)، اسٹرائیکرزحسن بشیر( ڈین مارک) عمر ضیا (لاہور)، دانیال عظیم(لاہور)، محمد وحید (پی سی سی اے)اورعفان صدیقی (کراچی) شامل ہیں۔منیجر سید شہروز حسن رضوی، ہیڈ کوچ کیون ریوز اور کوچ گوہر زمان ہونگے۔