پاکستان اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکن کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ہفتہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ، میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا،برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 5 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔

دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز نائٹ ہونگے جو برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، سری لنکن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھی سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ مہمان سری لنکن ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت داسن شناکا سرانجام دیں گے۔

پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ہونگے اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی اعلان کردہ 16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے، بابر اعظم کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین ،حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، شاداب خان، عثمان شنواری اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کے باعث امام الحق کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں

تعارف: newseditor