13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں دنیال الرحمن نے ایمچور، قاسم اسد نے ڈیف اور علینہ نے خواتین کے ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ مین 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں دنیال الرحمن نے ایمچور، قاسم اسد نے ڈیف اور علینہ نے خواتین کے ٹائٹل جیت لیا۔ گذشتہ روز ارینہ بائولنگ کلب، ایف نائن پارک، اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپین شپ کے ایمچور ایوبٹ کے مقابلوں میں پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن کے صاحبزادے دنیال الرحمن نے 361 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آمنہ روشی نے 321 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علینہ نے 319 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیف ایونٹ کے مقابلوں میں قاسم اسد نے 347 پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ اعظم خان نے 284 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور غضنفر اقبال نے 281 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے، علینہ نے 320 پوائنٹس حاصل کرکے ویمن کا ایونٹ جیت لیا۔ آمنہ نے 318 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور نور نے 270 پوائنٹس تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر 137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپین شپ 10 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

error: Content is protected !!