پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کو سری لنکا نے جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے تین اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گرین شرٹس اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں

دوسری ٹیم سری لنکا کی ہے جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل تو ضرور جیتا ہے لیکن اس وقت اس کی رینکنگ نمبر 8 ہے۔اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

تعارف: newseditor