الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان مانچسٹر سٹی چھوڑ کر سعودی عرب کے کلب میں شامل ہوگئے.

الجزائر کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان ریاض محرز مانچسٹر سٹی چھوڑ کر سعودی عرب کے کلب الاہلی میں شامل ہوگئے ہیں۔

 

عرب میڈیا کے مطابق الاہلی کے ساتھ ان کا معاہدہ 2027 تک ہوگا لیکن اس کی مالی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ،

البتہ برطانوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ پریمیئر لیگ چیمپیئن نے سعودی کلب کی جانب سے ساڑھے تین کروڑ یورو (38.53 ملین ڈالر) کی پیش کش قبول کرلی ہے جبکہ انھیں 50 لاکھ یورو اضافی ملیں گے۔

 

32 سالہ الجزائری فٹبالر محرز نے ایک بیان میں کہا کہ مانچسٹر سٹی کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، میں ٹرافی جیتنے اور اپنے فٹ بال سے لطف اندوز ہونے کے لیے سٹی میں شامل ہوا تھا ، میں نے یہ سب حاصل کیا اور اس کے علاوہ بھی بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

 

 

error: Content is protected !!