33ویں قومی کھیل ،خواتین مقابلوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی ،سیدعاقل شاہ

پشاور(نواز گوہر) پشاور میں منعقدہ 33ویں قومی کھیلوں کے مقابلوں مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کھیلوں کے مقابلوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائینگی ،جن کو پشاور قیوم سٹیڈیم،حیات آباد،مردان،چاردسہ اور ایبٹ آباد میں ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے انتظامات کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ان خیالات کا ظہار صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ نے پشاور میں منعقدہ قومی کھیلوں کی مناسبت سے خواتین مقابلوں کے ارگنائزرکے دوسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر خاتون ایم پی اے شگفتہ ملک ،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ،صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،سابق ڈائریکٹر سپورٹس سفینہ بابرسمیت کثیر تعدادمیں کھلاڑی اور کھیلوں سے وابستہ خواتین بھی موجود تھیں۔سید عاقل شاہ نے کہاکہ نیشنل گیمز کیلئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائے گی،جبکہ خواتین کھلاڑیوں کو علیحدہ کمیٹی تشکیل دیی گئی ہے ،جن میں خواتین کھیلوں کے ارگنائزنگ،لیزان کمیٹی سمیت مختلف کمیٹیاں شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکے مرد انٹر نیشنل کھلاڑیوں کیساتھ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کوبھی نیشنل گیمز کے مشعل کواٹھانے کیلئے منتخب کرلی ہیں،جبکہ 9 1اکتوبر کو بابوسرٹاپ پر انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے والی خواتین کھلاڑی جائیںگی۔

تعارف: newseditor