نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواتھروبال خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی فرنٹیئر کالج میں جاری

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں رواں ماہ کے26تاریخ سے منعقدہ 33ویں نیشنل گیمز میں نمائشی طور پرکھیلے جانیوالے تھروبال کے مقابلوں کیلئے خیبر پختونخواکی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں جاری ہے جنہیں کوالیفائڈ کی نگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ٹیم کوچ رحم بی بی کے مطابق صوبائی تھروبال ٹیم کیلئے کھلاڑی میرٹ کی بنیاد پر سلیکٹ کی گئی ہیں جنہیں مزید ٹریننگ دینے سے انکی پرفارمنس مزید بہتر ہوگی

امید ہے کہ نیشنل گیمزمیں خیبر پختونخواکی کھلاڑی گولڈمیڈلز جیتنے میں کامیا ب ہوجائیںگی،انکاکہناتھاکہ فرنٹیئر کالج میں زیر تربیت کھلاڑیوں کو ایک بہترین ماحول مہیاکیاگیاہے ،جہاں پر کیمپ میں شریک کھلاڑیوں ذکرہ،آمنہ،عاصمہ،انودہ،کائنات،سکینہ،کلثوم،شیبا،عائشہ،مہیمن،لبنیٰ،آنسہ،ماہ نور،مریم،حاجرہ ملک،سلمیٰ،رمشا،عزائمہ،تہمینہ اور فاطمہ کوالیفائئڈ کوچ کی نگرانی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

تعارف: newseditor