پشاور فٹ بال لیگ میں 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری چوتھی پشاور فٹ بال لیگ میں 5میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن کے زیراہتمام پشاور فٹبال لیگ کے پہلے میچ میں ورسک نے افغان ٹی وی پشتون کوایک صفر سے ہرایا۔ میچ کا واحد گول 19ویں منٹ میں وہاب نے کیا۔

دوسرے میچ میں واریئر نے ڈی سی صوابی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا۔ واریئر کی جانب سے شاہ فیصل نے تین، سہیل نے دو اور حمزہ نے ایک گول کیا۔ ڈی سی صوابی کی جانب سے عمران اور وسیم نے گول کئے۔ تیسرے میچ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے چترال درویش کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سیزین نے چار جبکہ عباس نے دو اور اظہار نے ایک، چترال درویش کی جانب سے واحد گول فہم نے کیا۔

چوتھے میچ میں ستوری نے سرکاری ڈی سی پشاور کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرایا میچ کا واحد گول یاسین نے کیا۔پانچویں میچ میں ہزارہ ایگل نے چترال مارخور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ ہزارہ ایگل کی جانب سے اویس نے دو اور شاہد نے ایک جبکہ مارخور چترال کی جانب سے دونوں گول عباس نے کئے۔

error: Content is protected !!