فیصل آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فیصل آباد میں 8 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اتوار سے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اِن ٹیموں میں شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئی ہیں جن میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سرفراز احمد نے خصوصی شرکت کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایک بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 8 سال بعد ہو رہا ہے جو کہ کھیل کے فروغ کیلئے بہت ضروری ہے۔
دیگر کھلاڑیوں کا بھی کہنا تھا کہ ملکی سطح پر ہونے والے یہ مقابلے کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بہت ضروری ہیں اور انہیں امید ہے کہ عوام اس سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنر اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔