پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر) مالدیپ میں کھیلی جانیوالی 21ویں ساوتھ ایشین بیڈمنٹن چمپین شپ میں پشاور کی باصلاحیت کھلاڑیوں قاری عدنان اور مہوش خان نے شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارہائے نمایاں انجام دی ،قاری عدانان نے ڈبل ایونٹ میں سونے جبکہ مکس ڈبل میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے مالدیپ میں منعقدہ 21ویں سائوتھ ایشن بیڈمنٹن چمپئن شپ کیلئے قومی سطح کے مقابلوں میں شاندارکردگی کے بناء پر پشاورسے قاری عدنا ن اور خواتین کھلاڑی مہوش خان سمیت لاہور سے اجہ محمد ذوالقرنین حیدرکو قومی ٹیم میں شامل کیا
جنہوں نے تاریخی کا مالدیپ میں منعقدہ اس چمپئن شپ میں گراں قدر خدمات انجا م دی ہیں،قاری عدنان اور ذوالقرنین حیدر کی جوڑی نے بھارت کے کھلاڑیوں سرحت دونا اورساہی چرن کویاں کو دو صفر سے شکست دیکرآوٹ کلاس کردیا،اس ایونٹ میں پشاورکے قاری عدنان نے ڈبل مقابلے میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیابلکہ مکس ڈبل میںبھی پشاورہی کی مہوش خان کیساتھ مل کرپاکستان کیلئے کانسی کاتمغہ جیتا۔اس چمپئن شپ میں 8ممالک نے حصہ لیا تھا،تاہم ان میںپاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کاکردگی دکھانے کے بعد قاری عدنان اور ذوالقرنین حیدر نے سجدہ شکر ادا کیا
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پرخیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدرظفرعلی خان ،سیکرٹری حاجی امجدخان،میاں صداقت شاہ اورکوچز ندیم خان وحیات اللہ نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے ٹیم کھلاڑیوں کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ آئند ہ ایشیااورورلڈ سطح کے مقابلوں میں بھی ہمارے کھلاڑی ایسی ہی عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرتے رہیںگے ،جبکہ خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسیدعاقل شاہ اورسیکرٹری ذوالفقارعلی بٹ نے بھی پاکستانی کھلاڑیوںکو مبارک باددی ۔