پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے یوتھ گلیم ویلفیئرارگنائزیشن کی جانب سے شروع کئے جانیوالے ،،برینگ بیک سپورٹس ان کے پی ،،پراجیکٹ کے تحت صوبائی دارالحکومت پشاورمیںپشاور فٹ بال لیگ سیزن تھری 9نومبر سے شروع ہوگا،جسکے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا آغاز صوابی سے ہوگیا،صوابی سپورٹس کمپلیکس بام خیل میں ہونیوالے ٹرائلزمیں 400سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی طارق محمد اور یوتھ گلیم ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین گل حیدر بھی موجود تھے۔اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہاکہ یہ اچھی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو سپورٹس جیسے مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھاجارہاہے،انکاکہناتھاکہ صوابی کھیلوں کا گڑھ ہے اگر ان کھلاڑیوں کی اسی طرح حوصلہ آفزائی کی گئی تو انشاء اللہ مستقبل میں بہترین کھلاڑی نکلیںگے جو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کانام روشن کرینگے،گل حید رکاکہناتھاکہ ہماری بھر پورکوشش ہے کہ پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو فروغ ملے اور اس مقصد کیلئے انہوںنے گزشتہ تین سالوں سے فٹ بال،کرکٹ اور ہاکی کے لیگ ٹورنامنٹس کا آغازکیاہے،جس کی وجہ سے کافی ٹیلنٹ سامنے آناشروع ہوگیا۔