ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے کریسنٹ کلب کو 24رنز سے شکست دے دی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے پاک کریسنٹ کو 24رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔فضل اکبر اور امتیاز ملک کی نصف سنچریوں اور شہر یار کی 5کارامد وکٹوں نے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ناکام سائیڈ کے حذیفہ منیر نے 55اور عبدالقیوم نے 49رنز کی اننگز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناظم آباد جیم خانہ ’بی‘ نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر 194رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر لگایا۔فضل اکبر نے 64اور امتیاز ملک نے 54رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ محمد زیب کی 38اور انہام کی 25رنز کی باری نے بھی ٹیم کے اسکور کو قابل زکر بنایا۔ آفتاب اور علی نے 3,3وکٹیں اپنے نام کیں۔ جوابی بیٹنگ میں پاک کریسنٹ کی 170رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شہر یار نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 29رنز پر 5کھلاڑیوںکو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ حذیفہ منیر نے 55اورعبدالقیوم نے 49رنز کی اننگز کھیل کر بھرپور مزاحمت کی۔اکبر حسن نے 32رنز بنائے۔

تعارف: newseditor