میکڈونلڈز جونیئر اوپن اینڈ ویمنز اسکواش ; ثنا اور انعم فائنل میں پہنچ گئے.

 

میکڈونلڈز جونیئر اوپن اینڈویمنز اسکواش:ثنا اور انعم فائنل میں پہنچ گئے

بوائز انڈر15میں حارث اور ریان،انڈر13میں ایم بن عاطف اور فیضان فائنل میں پہنچ گئے

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)انعم مصطفی اور ثنا بہادر نے دوسری پی ایس اے میکڈونلڈز جونیئر اوپن اینڈ سیٹیلائٹ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

جبکہ بوائز انڈر15کا فائنل حارث زاہد اور ریان بہادر کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر میں جاری ایک ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنلز کھیلے گئے۔
اتوار کو کھیلے گئے گرلز کے پہلے سیمی فائنل میں انعم مصطفی نے دامیہ خان کو 17منٹ میں 3-0سے زیر کیا ان کی جیت کا گیم اسکور11-9،11-7اور11-6رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ثنا بہادر نے کومل خان کو 17منٹ میں 11-4،11-8اور11-7سے شکست دے کر ٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا۔ بوائز انڈر15کے پہلے سیمی فائنل میں حارث زاہد نے عمر احمد عثمانی کو 15منٹ میں 3-0سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی

انہوں نے 11-7،11-5اور11-2سے کامیابی سمیٹی۔دوسرے سیمی فائنل میں ریان بہادر نے عبدالاحد بٹ کو 20منٹ کے مقابلے کے بعد11-7،11-9اور11-7سے زیر کیا اور فائنل میں نشست کنفرم کی۔

بوائز انڈر13کے پہلے سیمی فائنل میں ایم بن عاطف نے راحیل کو 27منٹ میں 11-7،11-9،6-11اور12-10سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آرمی کے فیضان علی نے پنجاب کے ایم حسنین کو 23منٹ میں 11-5،11-7،8-11اور11-9سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

بوائز انڈر9کے سیمی فائنل مقابلوں میں ایم عاصم نے ابا ن خان کو 15منٹ میں 3-0 سے زیر کیا ان کی کامیابی کا گیم اسکور 11-4،11-3اور11-5رہا۔دوسرے سیمی فائنل میں ایم بن نسیم نے فیض خان کو 20منٹ کے مقابلے کے بعد3-1سے مات دی

انہوں نے 8-11،11-8،11-0اور11-6کے اسکو ر سے فائنل کی جانب پیش قدمی کی۔تمام فائنلز آج کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر شام چار بجے اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

 

error: Content is protected !!