وقاریونس نے خود کو خوش قسمت کیوں کہا؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس کا کہنا ہے خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئے بالز بھی بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور کوچ نئے بولرز کی اسپیڈ اور اس کا اسمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ بولرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے، ابتداء میں مشکلات ہوتی ہی، ہمیں نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا، مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔

error: Content is protected !!