پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل کا قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورپہنچنے پر شاندار استقبال ، اولمپک مشعل کو ڈھول کی تھاپ میں ریلی کی شکل میں قیوم سٹیڈیم لایاگیا ، ۔ایک پور وقار تقریب میں خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسیشن کے صدر نے مشعل وزیراعلی معاون خصوصی کامران بنگش، ایم پی ایز ارباب جانداد اور ملک واجد علی کے حوالے کیا۔
ان کے ہمراہ ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ مشعل کو ڈھول کی تاپھ میں ریلی کی شکل میں پشاور سپورٹس کمپلکس لایا گیامشعل انٹر نیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی نے اٹھایا ہوا تھا جہاں پر تمام صوبائی ایسوسی ایشنز کے عہدادروں اور سنکڑوں کھلاڑیوں نے اولمپک مشعل کا استقبال کیا۔
اس موقع پر کامران بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر کو منعقد ہونے والی نیشنل گیمز کے لئے بھر پور تیاری کی ہے جس کی وجہ سے ان گیمز کو تاریخ میں سنہرے حروف پر لکھا جائے گا، خیبر پختونخوا کا بچہ بچہ ایسا استقبال کرے گا کہ آئندہ گیمز کے لئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن یہاں پر گیمز منعقد کرنے کی خود درخواست کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس امن کے لئے بہت قربانیاں دی ہے اور شکر ہے آج یہاں پر امن ہے ،انہوں نے کہا کہ صوبے میں نیشنل گیمز کا انعقاد یہاں کے لوگوں کے پرامن ہونے کا ثبوت ہے اور ان گیمز سیصوبے کا پرامن تصویر پوری دنیا کے سامنے جائیگا، ۔اس موقع پر سید عاقل شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن ایک پیج پر ہے جس کی وجہ سے 33 واں نیشنل گیمز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کو آفرین پیش کرتا ہوں جنہوں نے 18 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کر کے قومی گیمز کا صوبے میں انعقاد یقینی بنایا۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر سیدعاقل شاہ نے کہا ہے کہ 33 ویں قومی کھیلوں میں ناراں سے شروع ہونے والے مشعل کے سفر کو صوبے کے تمام اضلاع بشمول قبائلی اضلاع تک لے جایا جائے گا 9 نومبر کو اس مشعل کا سفر اختتام پذیر ہوگا جبکہ ان قومی گیمز میں مردوں کی 31 اور خواتین کی 27 کھیلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے ۔