نیشنل گیمز کی مشعل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کے حوالے کردی گئی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل گیمز کی مشعل قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کے حوالے کردی گئی،نیشنل گیمز میں مردوں کے ساتھ خواتین کھلاڑی بھی میدانوں میں نظر آئے گی،

قیوم سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پرانٹرنیشنل سائیکلسٹ حلیمہ نے ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کو مشعل حوالے کی

اس موقع پر ڈی پی ای رحم بی بی ، مس نجمہ قاضی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،اس سے قبل سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ ہماری حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے نیشنل گیمز میں 27 گیمز میں خواتین حصہ لے رہی ہیں، صوبے میں ڈویژنل سطح پر خواتین کے لیے جیمنیزیم بنائے جارہے ہیں۔

تعارف: newseditor