لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 65رنز سے شکست دے دی۔ نیوی گراؤنڈ کولمبو میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 48 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔
جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 116رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز ایمرجنگ کرکٹ ٹیم کی کپتان رامین شمیم نے ٹاس جیت کر پہلیفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مرشدہ خاتون اوراشما تانجم پر مشتمل بنگلہ دیش ایمرجنگ ویمنز ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے 61 رنز کی ابتدائی شراکت قائم ، جس کے بعد پاکستان کی اسپنرز نے میچ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ایک کے بعدایک حریف کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔
بنگلہ دیش ویمزایمرجنگ ٹیم نے مقررہ 48اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ اوپنر مرشدہ خاتون 69 رنز بناکر ٹاپ اسکورررہیں۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 25 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثنا خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبہ حسین نے 1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔181 رنز کے تعاقب میں قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم 116 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بیٹرلمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہی اور زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرسکی۔
مڈل آرڈر بیٹر منیبہ علی صدیقی 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔قومی ویمنز ایمرجنگ ٹیم کی 6 کرکٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے ربیعہ اور شیلا شرمین نیبالترتیب5اور 20رنز کے عوض 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔