لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر 33ویں نیشنل گیمز پشاورکی تیاریوں اور انتظامات کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تمام انتظامی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ 33 ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری اور انتظامات کے لئے فوری طور پر کام شروع کردیں،انہوں نے کہا ہے کہ 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کے لئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے،کھلاڑیوں کو تربیت کے دوران بہترین رہائش اور کھانا فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں اس معاملے میں کوئی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، کھلاڑی محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ 33ویں نیشنل گیمز پشاور کی تیاری کریں،کھلاڑی 33ویں نیشنل گیمز پشاور میں زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کر پنجاب کو فاتح قرار دلائیں۔
33ویں نیشنل گیمز پشاورکی تیاریوں اور انتظامات کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جو انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کی تفصیل یوں ہے، فنانس کمیٹی کے کنوینئر ڈائریکٹر ایڈمن جاویدچوہان ہونگے، ارکان میں شاہد نظامی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس، ادریس حیدر خواجہ سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور بلال اکرام شامل ہیں،اکاموڈیشن کمیٹی کے کنوینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد ،فیصل وٹو، شفقت عظیم، اظہر محمود، بلال اکرام، فرحت احسان، وقار سکندراور چاند پروین ممبر ہونگے،کیمپ مینجمنٹ کمیٹی اور مانیٹرنگ کیمپ کے کنوینئر ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ادریس حیدر خواجہ، شاہد نظامی، رئیس الرحمان، عبدالستار، مصطفی شاہ اور وقار علی ارکان ہونگے،میڈیا کمیٹی کے کنوینئر عبدالرئوف روفی جبکہ جواداللہ ، اقبال شاہد اور وقار علی رکن ہونگے۔