پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)پاکستان بھر اورخصوصاًخیبر پختونخوامیں ٹیبل ٹینس کے مایہ نازکھلاڑی وکوچ میاں ابصار علی نے کہاکہ ٹیبل ٹینس انکی زندگی ہے یہی انکی کامیابی اور شہر ت کا باعث بنا جب تک زندگی رہے گی اسے مزید بلندیوں پر لے جانے کیلئے کام کرتے ہوئے گلی گلی اور شہر شہر سے ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لائوںگا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ وہ بہت چھوٹتے تھے کہ ٹیبل ٹینس کھیلناشروع کیاصوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت اللہ نے انہیں کوچنگ کیساتھ ساتھ بہت سپورٹ دی اور اس طرح کھیل میں نکھار آگیا،پہلے تو کلب کی سطح پر کھیلنے کا موقع ملااورآہستہ آہستہ کھیل میں بہتری آنے پر ڈسٹرکٹ اورصوبائی سطح کے مقابلوں میں موقع ملناشروع ہوا،اللہ کے فضل سے اب تک کئی صوبائی اور نیشنل لیول کے مقابلوں میں میڈلز جیتنے لگااور خیبر پختونخواکے ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں میرانام آگیا،انہوںنے کہاکہ مسلسل تین سال تک جونیئر نیشنل کا ٹائٹل جیتا،اور دو مرتبہ نیشنل چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے کا اعزازحاصل کیااور ٹاپ فور کھلاڑیوں میں سلیکٹ کرلیاگیا،جبکہ مزید ٹریننگ کیلئے 2014کو چائناکیلئے بھیجوایاگیاجہاں پر ٹریننگ حاصل کی اور میچز کھیلے گئے
چائنامیں مجھے ٹاپ 8کھلاڑیوں میں شامل کرلیاگیا،اور اس طرح میرے اندر حوصلہ بڑھ گیا،جسکے بعد ٹیبل ٹینس کی دنیامیں ایک شناخت ملی ،اور چائنامیں کئی مقابلوں کیساتھ ساتھ امریکہ میں انڈر21ریٹنگ چمپئن شپ میں کھیلنے کا موقع ملا ،اسکے بعد اومان اور سمیت دیگر ممالک میں کھیلنے کا اعزازحاصل ہوا،اور ان کا نا م ورلڈ کے ٹاپ 23کھلاڑیوں کی فہرست میں آگیااورکھیلنے کیساتھ ساتھ انہوںنے کوچنگ کورس بھی کیااور کوچنگ کے فرائض بھی انجام دی ہے اس کاکردگی کے بناء پر انہیں امریکہ کی جانب سے کھیلوں کے سفیربنایاگیااوراس طرح ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوششیں مزیدتیز کردی ،ابصارعلی نے کہاکہ ان دنوں وہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ملکر خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں نچلی سطح پرٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ایک جامعہ پروگرام تشکیل دیدیاگیاہے جسکے پہلے مرحلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میںکیمپ کا انعقادکیاگیاجہاں پر 22روز پر مشتمل جونیئرخواتین کھلاڑیوںکو جدیدطرزپر ٹریننگ دی ۔انہوں نے کہاکہ اس تربیتی کیمپ میںصوبے بھر سے 16لڑکیاں شری ہوئیں
اس موقع پر اس وقت کے ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنیدخان،ڈائریکٹر یوتھ اوردیگر شخصیات نے کیمپ کا دورہ کرکے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ انشا اللہ ابصارعلی اور فیڈریشن کی ان کوششوں کا بہتر نتائج نکلیںگے ،ابصار علی کا کہناتھاکہ وہ بحیثیت سپورٹس سفیر امسال 4 ممالک انڈونیشیا،تھائی لینڈ،چائنا،امریکہ اور مالدیپ کے دورے کرچکاہے،انہوںنے ابصار ویلفیئر ارگنایشن کیلئے نام سے فلاحی ادارہ قائم کیاہے جسکے بینر تلے ٹیبل ٹینس کیلئے بہت کام کرچکاہوں،انکی بھر پور خواہش ہے کہ جونیئر کھلاڑیوںکے معیار کوبہتر بنانے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کوسامنے لانے کیلئے مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے،سکولوں کی سطح پربچوں کوٹریننگ دینے کا سلسلہ شروع کیاہے جہاں پر انکی طلبہ وطالبات کوٹریننگ دی جارہی ہے ،انہوںنے کہاکہ بچوں کے ٹریننگ سے خیبر پختونخوابلکہ ملک بھر میںبہترین کھلاڑی نکلیںگے اورانہیں مزید پالش ہوکر بین الاقوامی لیول تک پہنچ کر دنیائے ٹیبل ٹینس میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیںگے۔