پشاور(غنی الرحمن/سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ انٹرسکولزپشاورزون سپورٹس فیسٹول میں منعقدہ فٹ بال ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بشیر آبادنے جیت لی،جبکہ باسکٹ بال نمبر تین سٹی اور بیڈمنٹن کے مقابلے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کینٹ تھری نے اپنے نام کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپشاور ادریس اعظم ،ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری نوید اختراورکوارڈی نیٹرخورشیداقبال مہمانان خصوصی تھے۔
جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔پشاور زون کے ڈسٹرکٹ انٹرسکولزسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے باسکٹ بال کے فائنل میچ میںگورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سٹی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کینٹ تھری کو ہرایا،فٹ بال کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بشیر آباد نے گورنمنٹ ہائی سکول جوگیواڑہ کو ہرایاجبکہ بیڈمنٹن ٹیم ایونٹ کے فائنل میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کینٹ تھری صدر نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہین کیمپ کو شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ادریس اعظم نے کہاکہ پشاور کی سطح پر سکولوں کے مابین سپورٹس کو فروغ دیاجائیگا،اس فیسٹول میں ضلع بھرکے سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جبکہ اسکے بعد صوبے کی سطح پر سکولوں کے مابین مقابلے منعد کئے جائینگے۔