(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان آرمی نے 7909 پوائنٹس اور مجموعی طور پر 380 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی،
واپڈا کی 7093 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ریلوے کی 1815 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن، صوبوں میں پنجاب 1622 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور خیبر پختونخوا 1285 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود۔
33 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان تھے۔ سینئر صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت عاطف خان اور صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ، ڈی جی سپورٹس آرمی بریگیڈیئر ظہیر اختر، آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم،
ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک اور دیگر مہمانان بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق پاکستان آرمی نے کامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا اور 24 ویں مرتبہ نیشنل گیمز کی قائداعظم ٹرافی اپنے نام کر لی۔
آرمی 7909 پوائنٹس اور 380 میڈلز کے ساتھ سرفہرست رہی جس میں 150 سونے، 134 چاندی اور 96 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔پاکستان واپڈا نے 7093 پوائنٹس اور مجموعی طور پر 320 میڈلز کے ساتھ
دوسری پوزیشن حاصل کی۔واپڈا کے کھلاڑیوں نے 148 سونے، 99 چاندی اور 73 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔ پاکستان ریلوے نے 1815 پوائنٹس اور 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں 12 سونے، 20 چاندی اور 73 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
پاکستان نیوی نے 1770 پوائنٹس اور 67 میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی جس میں 21 سونے، 24 چاندی اور 22 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔پنجاب نے 1622 پوائنٹس اور 49 میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن
حاصل کی جس میں 1 سونے،14 چاندی اور 34 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔پاکستان ایئرفورس نے 1426پوائنٹس اور 58 میڈلز کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی جس میں 11 سونے، 16 چاندی اور 31 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
میزبان خیبر پختونخوا نے 1285 پوائنٹس اور 41میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کی جس میں 2 سونے، 5 چاندی اور 34 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ ایچ ای سی نے 1038 پوائنٹس اور 42 میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی جس میں 2 سونے، 11 چاندی اور 29 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔سندھ کی ٹیم
965 پوائنٹس اور 45 میڈلز کے ساتھ نویں نمبر پر رہی جس میں 2 سونے، 9 چاندی اور 34 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔بلوچستان کی ٹیم495پوائنٹس اور 28 میڈلز کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کر سکی جس میں 1 سونے، 6 چاندی اور 16 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اسلام آبادنے 310 پوائنٹس اور اور 9 میڈلز کے ساتھ گیارہویں پوزیشن حاصل کی اسلام آباد کے کھلاڑی 9 کانسی کے تمغے جیت سکے۔پولیس نے 308 پوائنٹس اور10 میڈلز کے ساتھ بارہویں پوزیشن حاصل کی جس میں 2 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
گلگت بلتستان نے 174 پوائنٹس اور 6 میڈلز کے ساتھ تیرہویں پوزیشن حاصل کی جس میں 6 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کی ٹیم 142 پوائنٹس اور 1 میڈل کے ساتھ آخری یعنی چودہویں نمبر پر رہی جس
میں صرف ایک کانسی کا تمغہ شامل ہے۔ نیشنل گیمز کی فیئر پلے ٹرافی خیبر پختونخوانے جیتی جو بیڈمنٹن کے گولڈمیڈلسٹ مراد علی اور کراٹے کے گولڈ میڈلسٹ مراد علی نے وصول کی۔