اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)جارحانہ انداز سے کھیلنے والے نیوزی لینڈ کے سابق ٹاپ آرڈر بیٹسمین اور وکٹ کیپر لیوک رونکی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے
اس لیے پی ایس ایل کا منتظر ہوں۔سابق کیوی وکٹ کیپر بلے باز لیوک رونکی کی لیگز میں ہمیشہ مانگ رہی ہے، لیوک رونکی پاکستان سپر لیگ کو بھی رونق بخش چکے ہیں اور اس میں ان کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کو چیمپئین بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر
چکے ہیں جب کہ 2018 میں وہ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے تھے۔ لیوک رونکی ابو ظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ٹی ٹین لیگ میں ایک نئی فرنچائز قلندرز کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع مل رہا ہے۔ قلندرز کی
طرف سے کھیل کر بہت مزہ آ رہا ہے، میں امید کر رہا ہوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ معاملات بھی اسی طرح رہیں گے، اور میں قلندرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پرفارمنس بھی دوں گا اور فن بھی کروں گا۔لیوک رونکی نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ میں سنسنی خیزی زیادہ ہوتی ہے، اس میں شائقین بڑی دلچسپی لیتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹی ٹین میں بھی پرفارمنسز اسی طر ح رہیں اور شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی بھی برقرار
رہے جب کہ ٹین ٹین لیگ کو مزید متاثر کن بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی لیوک رونکی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ وہ اب چونکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لیگز کھیل کر انجوائے کریں۔انہوں نے کہا کہ لیگز میں اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا
ہوں تاکہ میں انجوائے کر سکوں، مجھے لیگز کھیلنا پسند ہے۔لیوک رونکی نے بتایا کہ پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہاں کا کراوڈ بہت زبردست اور کھیل کے حوالے سے بہت پر جوش ہے اس لیے بڑے کراوڈ کے سامنے ایکشن میں آنا زبردست تجربہ ہوتا ہے۔لیوک رونکی نے کہا کہ میں پی ایس ایل کھیلنے کے لیے
منتظر ہوں کیونکہ پی ایس ایل کو لے کر میں بہت پرجوش ہوتا ہوں، دوسرے ممالک جا کر کھیلنا ہر کسی کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے، میں تو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ مجھے پاکستان میں کھیل کر خوشی ہوتی ہے اور لطف اٹھاتا ہوں۔