لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ )کارپور یٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزن تھری میں ڈیسکون، الائیڈ بینک، سی جی اے، یو سی ایس، ڈی پی ایس، نیٹسول، ایبکس اور جاز نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پریمئر سپر لیگ میں کارپوریٹ سیکٹر کی 12ٹیموں نے شرکت کی جن کو دو پول میں تقسیم کیا گیا۔ دونوں پول میں شامل ٹیموں نے آپس میں پانچ پانچ میچز کھیلے اورہر پول میں سے ٹاپ چار
ٹیموں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پول اے میں جاز، الائیڈ بینک، سی جی اے اور ڈیسکون جبکہ پول بی سے ایبکس، یو سی ایس، نیٹسول اور ڈی پی ایس نے پہلے رائونڈ کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرلی جبکہ آئی سی آئی، ایگزونوبل، نووا میڈ اور سٹوورٹ کی ٹیمیںکوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر
ہوگئیں۔ پہلا کوارٹر فائنل جاز اور ڈی پی ایس، دوسرا الائیڈ بینک اور نیٹسول، تیسرا یو سی ایس اور سی جی اے جبکہ چوتھا کوارٹر فائنل ڈیسکون اور ایبکس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔