قائد اعظم سیکنڈ الیون ٹرافی 2019 کے آخری مرحلے کا آغاز کل ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)قائد اعظم سیکنڈالیون ٹرافی 2019 کے دسویں اور آخری مرحلے کا آغاز کل بدھ سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 28 ویں میچ میں بلوچستان ٹو اور سندھ ٹو کی ٹیمیں نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ، کراچی میں مدمقابل ہوں گی، سینٹرل پنجاب ٹو اور سینٹرل پنجاب ٹو کی ٹیموں کے درمیان میچ بہاولپور میں شروع ہوگا جبکہ ناردرن ٹو اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں این بی پی سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 26 سے 29 نومبر تک نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor