ٹیبل ٹینس کھلاڑی مہک حکومت کی امداد کا انتظار کرتے کرتے موت کی وادی میں چلی گئی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)جونیئر ٹیبل ٹینس پلیئر مہک انور طویل علالت کے بعد 16سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مہک انور کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ٹیبل ٹینس پلیئر کے علاج کے لیے وفاقی حکومت سے مدد مانگی گئی تھی، لیکن حکومت کے اعلان کے باوجود مہک انور کی مالی مدد نہیں کی جاسکی۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد نے مہک انور سے ملاقات بھی کی تھی، اس کے باوجود مہک کے علاج کے لیے مالی معاونت نہیں کی گئی۔مہک انور کیسنر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد آج کم عمری میں ہی انتقال کرگئیں۔

تعارف: newseditor