بابر اعظم کو کس نمبر پر بیٹنگ کرنی چاہئے، وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کا مشورہ دےدیا۔سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف نے مجھے مسیج کیا کہ میں انکی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاو¿ں، وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی تاہم اس کے باوجود پاکستان ٹیم اننگز اور 5 رنز کی شکست سے نہ بچ پائی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا ۔

ادھر آسٹریلیا کیخلاف ذمہ دارانہ سنچری کے باوجود پاکستان کی شکست مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کیلئے دل کا روگ بن گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں رنز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلین ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت اچھا کھیلتی ہے ، اسلئے یہاں بنائی جانےوالی سنچری کو وہ اپنے کیریئرکی بہترین اننگز کہہ سکتے ہیں اور اس سے اعتماد بھی بڑھا ہے ،ایڈیلیڈ میں بھی اچھی بیٹنگ کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی باری میں جلد آؤٹ ہونےکا افسوس تھا کیونکہ وکٹ پر جاتے ہی وہ شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے تھے جو فوری نہیں کھیلنے چاہئے تھے حالانکہ وہ فیورٹ شاٹس ہیں اور اسوقت وکٹ پر رکنا چاہئے تھا۔

بابر اعظم کے مطابق دوسری اننگز کے دوران اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا اور سوچا ہوا تھا کہ باہر جاتی گیندوں کو نہیں کھیلنا ہے اور منصو بہ بندی کے تحت طویل اننگز تراشنے میں کامیابی ملی لیکن سنچری کے فوری بعد آؤٹ ہونے سے سخت مایوسی ہوئی کیونکہ مائنڈ سیٹ یہی تھا کہ زیادہ وقت تک کھیلا جائے جس سے ٹیم کو فائدہ ہو اور آسٹریلیا کو دوبارہ بیٹنگ کرنی پڑے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

error: Content is protected !!