سپورٹس اینکر زینب عباس بارے زبردست خبر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) معروف سپورٹس اینکر اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی صاحبزادی زینب عباس نے حمزہ نامی نوجوان کے ساتھ نکاح کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر زینب اور حمزہ کی نکاح کی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جارہا ہے۔

زینب عباس اور حمزہ
زینب عباس اور حمزہ

دونوں کے نکاح کی تقریب تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

زینب عباس
زینب عباس

اس سے قبل زینب عباس کی ڈھولکی کی رسم کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں،

زینب عباس کا ڈھولکی کے موقع پر ایک پوز
زینب عباس کا ڈھولکی کے موقع پر ایک پوز
زینب عباس
زینب عباس

ان تصاویر میں زینب عباس کے ساتھ قومی کرکٹر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر بھی نظر آئیں۔

زینب عباس اور نرجس عامر
زینب عباس اور نرجس عامر

خیال رہے کہ زینب عباس نے اپنے کیریئر کا آغاز نجی ٹی وی سے بطور نیوز کاسٹر کیا تھا جہاں وہ خبر نامے میں سپورٹس کی خبریں پڑھا کرتی تھیں، بعد ازاں انہیں نجی ٹی وی کی جانب سے سپورٹس پروگرام دیا گیا۔زینب عباس نے خبریں پڑھنے اور پروگرام کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ کرکٹ کے عالمی مقابلوں کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتی بھی نظر آتی ہیں، انہوں نے ورلڈکپ 2019 ءمیں بھی آئی سی سی کی طرف سے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔وہ سرکاری سپورٹس چینل پی ٹی وی سپورٹس کے علاوہ انٹرنیشنل چینلزپر بھی کرکٹ میچز کے دوران میزبانی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

تعارف: newseditor