برسبین (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹرن آسٹریلیا نے کوئنزلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر مارش کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے 206 رنز کا ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شان مارش نے ناقابل شکست سنچری بناکر ویسٹرن آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
منگل کو ایلن بارڈر فیلڈ سٹیڈیم، برسبین میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کوئنز لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.3 اوورز میں 205 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جمی پیریسین 79 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جائے رچرڈسن اور نیتھن کولٹر نائل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹرن آسٹریلیا نے ہدف 48 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شان مارش نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔