ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی شاندار ناقابل شکست سنچریوں نے آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف ایڈیلیڈ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط بنادی، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنالئے
آسٹریلیا کی ابتدائی وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کے سامنے پھر چٹان بن گئے اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 302 رنز تک پہنچا دیا اور دوسری وکٹ پر ناقابل شکست 294 رنز کی شراکت داری قائم کی، دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران اپنی اپنی ناقابل شکست سنچریاں بھی سکور کیں، ڈیوڈ وارنر 166 اور مارنس لبوشین 126 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ بارش کے باعث کھیل کا کچھ حصہ متاثر ہوا، میچ کا پہلا روز بلے بازوں کے نام رہا، پاکستانی باؤلرز کینگروز بلے بازوں کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے، پورے دن میں صرف ایک کھلاڑی آؤٹ کرسکے، واحد وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی۔
جمعہ کو ایڈیلیڈ کے مقام پر میچ شروع ہوا تو آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے آسٹریلیا کی طرف سے اننگز کا آغاز کی جو کچھ خاص نہ تھا، پاکستان کی طرف سے میچ کے تیسرے اوورز کی تیسری بال پر شاہین شاہ آفریدی نے جو برنز کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مجموعی سکور 72 رنز پر پہنچا تو بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا اور میچ روک دیا گیا جو تھوڑی دیر تک جاری رہا، بارش رکنے کے بعد ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور نہ صرف دوسری وکٹ پر ناقابل شکست 294 رنز کی شراکت داری قائم بلکہ اپنی ٹیم کے مجموعی سکور کو 302 رنز تک پہنچا کر اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن بھی مضبوط بنادی
اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی سکور کیں۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بنالئے تھے، ڈیوڈ وارنر 166 اور مارنس لبوشین 126 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی طرف سے واحد وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔