لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز عمران نذیر بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ 38سالہ عمران نذیر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے نو مولود بیٹے کو پیار کرتے نظر آرہے ہیں ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل قومی کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔
اس فہرست میں جارح مزاج بلے باز عمران نذیر بھی شامل ہیں۔ عمران نذیر تاحال پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ کھیلنے سے محروم رہے ہیں۔ تاہم امکان ہے کہ پی ایس ایل 5 میں وہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی ایس ایل کیلئے گولڈ کیٹیگری میں شامل مقامی کھلاڑی میں ابد علی، عدنان اکمل، اسد شفیق، اسد علی، اویس ضیا، اظہر علی، بلال آصف، بلاول بھٹی، احسان عادل، فواد عالم، عمران فرحت، عمران خان سینئر، عمران نذیر، خرم منظور، منصور امجد، میر حمزہ، محمد طلحہ، مختار احمد، نعمان انور، رضا حسن، سعد نسیم، سمیع اسلم، شرجیل خان (ری ہیب پروگرام سے مشروط)، عمر گل، عثمان صلاح الدی اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔