قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے 9 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، خیبرپختونخوا دوسرے اور ناردرن تیسرے نمبر پر ہے۔

پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، 9 راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 120 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے 9 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 5 میچز ڈرا کھیلے، خیبرپختونخوا کی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، ناردرن 106 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سدرن پنجاب 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، سندھ 81 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور بلوچستان 74 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

تعارف: newseditor