پشاور( سپورٹس رپورٹر) خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کھیل کو یوسی آئی کے قوانین کے خلاف کروانے پرادریس حیدر خواجہ ، وقار علی ، فیاض احمد اور ناصر مہمند پر تاحیات پابندی عائد کردی ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کوبھی کالعدم قرار دے دیا اور ایوان نے سائیکلنگ کی ترقی کو تباہ کرنے والے خواجہ ایدریس ، وقار علی ، ناصر مہمند ، فیاض احمد ، مقصود احمد ، کلیم اعوان ، گل محمد کاکڑ ، طارق خان ، ممتاز ریاض اور عبدالحکیم عمران خان ،طاہر شاہ اور محمد ارشاد پر تاحیات پابندی عائد کردی
خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی ایمرجنٹ جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سید اظہر علی شاہ چیئر مین ایسوسی ایشن کی چیئر مین شپ کے تحت ہوا ، اجلاس میں کے پی کے تمام ڈویژنل سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ایوان نے جنرل کونسل کے آخری اجلاس کے منٹس کی منظوری نہیں دی جس میں سید عاقل شاہ کی سفارش پر تین ممبران کو مختلف عہدوں پر ایسوسی ایشن میں شامل کیاگیا تھا
ایوان نے مذکورہ اجلاس کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا اور یہ فیصلہ دیا کہ ایسوسی ایشن دوبارہ اپنے عہدیداروں کی سابقہ پوزیشن پر قائم ہے اس ایوان نے ادریس حیدر خواجہ ، وقار علی ، ناصر مہمند ،عبدالحکیم خان اور فیاض احمد پر تاحیات پابندی عائد کردی جنہوں نے 33 ویں نیشنل گیمز میں سائیکلنگ کے کھیل یو سی آئی کے قوانین کے خلاف کروائے ، قومی کھیل میں ان لوگوں نے سائیکلنگ کے امور میں اپنا منفی کردار ادا کیا ایوان نے پی سی ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ حال ہی میں منعقدہ ہونے والے نیشنل کے پشاور میں یو سی آئی کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قومی سطح پر سخت ڈسپلنری ایکشن لیاجائے