ایچ ایف ایس چمپئن شپ ‘ پی این کالج فاتح ٹرافی کی حقدار بن گئی

کراچی (ریاض احمد) پی این کالج نے حرا فاؤنڈیشن اسکول چمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میں بی ایس سی کالج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کے معین کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

دارالعلوم کورنگی میں واقع حرا فاؤنڈیشن اسکول نے 8ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میںپی این کالج نے ریڈن کالج کو 2-4، دوسرے کوارٹر فائنل میں سی ایس این سی نیحرا فاؤنڈیشن اسکول کو 1-2، تیسرے کوارٹر فائنل میں برائٹ سکسزکالج نے پی آر اسکول کو 0-4اور آخری کوارٹر فائنل میں بنوریہ نے اے جے ایس کالج کو 1-3سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پہلا سیمی فائنل برائٹ سکسز کالج کے نام رہا جس نے سٹی اسکول سی این کو مقررہ وقت میں مقابلہ 0-0سے برابر کھیل کر ٹائی بریکر پر 2-3سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کی راہ ہموار کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پی این کالج نے میدان مارا جب ٹائی بریکر پربنوریہ کیخلاف 1-2کی فتح ان کا مقدر بنی۔

فائنل میں پی این کالج فاتح ٹرافی کی حقدار بنی جب انہوں نے برائٹ سکسز کالج کیخلاف ٹائی بریکر پر 1-2کی فیصلہ کن کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کی فاتح کاتاج اپنے سرسجایا۔برائٹ سکسز کالج کے شارق مین آف دی میچ جبکہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ فاتح ٹیم کے معین رہے۔

تعارف: newseditor