دورہ آسڑیلیا پروہ نتائج نہیں ملے جن کی توقع تھی،وقار یونس

ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)بولنگ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے دورے پر جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے، نوجوان ٹیم تھی اس عمر میں اتنی سنجیدگی نہیں آتی حالانکہ عمران خان اچھے بولر ہے مگر وہ دباؤ کا شکار ہوگئے۔وقار یونس نے کھلاڑیوں پر بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 35 سال کرکٹ میں گزارے۔

ان لڑکوں کو وقت دیں کیونکہ ان لڑکوں کو ایک یا دو ٹیسٹ میچ پر باہر کرنا زیادتی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا بیان نہیں بدلوں گا، یہی لڑکے مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ہیں، شاہین آفریدی کی مثال سب کے سامنے ہے،ان لڑکوں کو 6 ماہ یا ایک سال کا عرصہ دیا تو بہترین نتائج ملیں گے۔

تعارف: newseditor