آئی سی سی ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی،بائولنگ بیٹنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں نہیں

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔آئی سی سی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، پاکستان ٹیم صرف بنگلہ دیش سے اوپر آٹھویں نمبر پر ہے، بولنگ ہو یا بیٹنگ کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی کا پہلا اسمتھ کا دوسرا اور ولیمسن تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے برسبین میں سنچری بنانے والے بابر اعظم 13 ویں نمبر پر ہیں ۔

تازہ رینکنگ کے مطابق بولنگ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا بدستور پہلا نمبر، کگیسو رباڈ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ محمد عباس مزید تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔

تعارف: newseditor