راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اورسری لنکاکے ٹیسٹ میچ کےپیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے راولپنڈی شہر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جس کےتحت 230 ٹریفک وارڈن اور 4500 پولیس اہلکارشہر بھر میں تعینات کیے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 تا15دسمبرتک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔سری لنکن ٹیم کی راولپنڈی میں موجودگی کے دوران نیا ٹریفک 10تا15دسمبرتک روزانہ صبح6سےشام6بجےتک نافذالعمل ہوگا۔
پلان کے تحت اسٹیڈیم روڈ جسے ڈبل روڈ بھی کہا جاتا ہے کہ نائنتھ ایونیوچوک سےڈبل روڈ اور پھر یہاں سے مری روڈ تک دو طرفہ ٹریفک کے لیے بندرہےگا جب کہ راولپنڈی آنےوالی ٹریفک کوایکسپریس وےسلپ ٹرن سےایکسپریس وےپرموڑا جائےگا۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب آنے والے ٹریفک کو ایکسپریس وے سلپ ٹرن کے قریب سے فیض آباد ایکسپریس وے کی جانب سے موڑا جائے گا جب کہ راولپنڈی میں داخل ہونے والا ٹریفک ڈھوک کالاخان،کھنہ اورکرال استعمال کرکےشہر میں داخل ہوسکےگا۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنےوالے ٹریف کو کڈنی سینٹر سے مخالف سمت کی جانب واپس اسلام آباد کی طرف موڑا جائے گا جب کہ آئی جے پرنسپل روڈ اور نائنتھ ایونیو چوک سے راولپنڈی آنے والا ٹریفک پنڈورا چنگی کٹاریاں اور کیریج فیکٹری سے راولپنڈی میں داخل ہو سکے گا۔