راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فواد عالم ایک مرتبہ پھر بدقسمت ثابت ہوئے ایک بار پھر فواد عالم کو نظر انداز کردیا گیا۔فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں غیرمعمولی پرفارمنس بھی دس سال بعد قومی فائنل الیون میں واپس نہ لاسکی۔آسٹریلیامیں مکمل فلاپ حارث سہیل کو شامل کرلیاگیا۔فوادعالم نیدوہزارنومیں سری لنکاکیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو پرایک سواڑسٹھ رنزبنائے تھے۔ فرسٹ کلاس کیریئرمیں چھپن کی بہترین اوسط سے بارہ ہزاررنزریکارڈ چونتیس سنچریزسمیت مکمل کیے۔فواد عالم کوفرسٹ کلاس کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی کے باوجود پاکستان کی فائنل الیون میں جگہ نہ دلا سکی۔لیفٹ ہینڈ بیٹسمین سیزن میں ایک ڈبل سمیت چارسنچریز،فرسٹ کلاس کیریئر میں بارہ ہزار رنز اور چھپن سے زیادہ اوسط بھی اظہرعلی الیون میں شمولیت کے لیے کافی ثابت نہ ہوئی اور دس سال بعد ان کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی نہ ہوئی۔ دورہ آسٹریلیا میں مکمل فلاپ حارث سہیل کو ہوم سیریز میں ایک اور چانس مل گیا۔ دس سال بعد ان کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔فواد عالم نے دوہزار نو میں سری لنکا میں ٹیسٹ ڈیبیو پرسولہ اور ایک سو اڑسٹھ رنز اسکورکیے تھے۔ دوسرے ٹیسٹ میں وہ دونوں اننگز میں سولہ، سولہ رنزبنا سکے۔