راولپنڈی ٹیسٹ ،تیسرا روز بھی خراب موسم کی نذر،میچ ڈرا کی جانب گامزن

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی بارش اور خراب موسم کی نذر ہو گیا۔پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا امکان ہے،تیسر ے روز خراب موسم کی وجہ سے صرف5.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں سر لنکا نے19رنز بنائے اور مہمان ٹیم کا سکور پہلی اننگز میں6وکٹوں کے نقصان پر282رنز ہو گیا ہے,دھننجیا ڈی سلوا 87 اور دلروان پریرا6رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 3دن میں صرف 91.5اوورز کا کھیل ہو سکاجس کے بعد اس میچ کا نتیجہ آنا بعیدازقیاس ہی محسوس ہوتا ہے۔

جمعہ کوراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے بعد گراؤنڈ خشک نہ ہونے کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔ کھانے کے وقفے کے بعد دوپہر ایک بجے کے بعد میچ کا آغاز ہوا۔میچ کے تیسرے دن سری لنکا نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو دھننجیا ڈی سلوا 72 رنز اور دلروان پریرا 2رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا تو دھننجیا ڈی سلوا اور دلروان پریرا نے ٹیم کے اسکور کو 282رنز پر پہنچایا کہ خراب روشنی کی وجہ سے میچ دوبارہ روک دیا گیا۔

تیسر ے روز خراب موسم کی وجہ سے صرف5.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔دھننجیا ڈی سلوا 87رنز اور دلروان پریرا6رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف 5وکٹ کے نقصان پر 202رنز بنائے تھے۔گزشتہ روز بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل بری طرح متاثر ہوا تھا اور پورے دن میں صرف 18.2اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔اب تک 3دن میں صرف 91.5اوورز کرائے گئے ہیں جس کے بعد اس میچ کا نتیجہ آنا بعیدازقیاس ہی محسوس ہوتا ہے۔سری لنکا نے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 263رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے دو، دو، جبکہ عثمان شنواری اور محمد عباس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: newseditor