کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پانچ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے فٹنس پر کافی کام کیا، کوچ وقار یونس کے ساتھ لائن اور لینتھ پر کام کر رہا ہوں۔رائٹ آرم فاسٹ بولر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ردھم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ان خیالات کا اظہار کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹارگٹ پر بولنگ کی جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر بہت خوش ہوں، پچھلی اننگز کی غلطیوں سے سبق سیکھا، امید ہے سری لنکا کےخلاف بڑا ٹوٹل کریں گے۔لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیشہ ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کیا، کوشش ہوتی ہے کہ ہر فارمیٹ کو انجوائے کروں۔شاہین شاہ آفریدی نے محمد عباس کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے کافی محنت کی ہے۔اس موقع پر محمد عباس کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ میچز اچھے نہیں گئے، ردھم حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔شاہین آفریدی نے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بالترتیب 5 اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پاکستان کے دسویں بولر ہیں۔اس سے پہلے خان محمد، فضل محمود، انتاؤ ڈی سوزا، سرفراز نواز، عمران خان، وقار یونس، وسیم اکرم، شبیر احمد اور عبدالرزاق یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔