کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سالانہ جنرل کونسل 19-2018 کا انعقاد کے ایچ اے اکیڈمی کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت سجاس کے صدر طارق اسلم نے کی، اجلاس میں ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال19-2018 پیش کی جسے شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ ممبران نے سجاس کی گزشتہ چار سال کی کارکردگی دیگر صحافتی ایسوسی ایشن کے لیئے ایک مثال قرار دیا۔ ممبران نے صدر طارق اسلم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور عبید اعوان، شاہد علی خان، سیکریٹری اصغرعظیم، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، خازن ارشاد علی ارکان ایگزیکٹو کمیٹی شاہد ساٹی، سجاد خان، اسحاق بلوچ، محسن رضا، جاوید اقبال، ریاض الدین، حسنین انور، محمود ریاض، منصور علی بیگ اور شاہ زیب بیگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی امتیاز نارنجا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ راشد عزیز نے بھی شرکت کی،اجلاس میں خازن ارشاد علی نے حسابات برائے سال 19-2018 کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جس کی جنرل کونسل نے متفقہ طورپر منظوری دیدی۔
جنرل کونسل کے فیصلوں کے مطابق سجاس کے انتخابات برائے سال 23-2019 کے لیئے پولنگ کے عمل کا انعقاد 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا جبکہ تین رکنی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عطا محمد تبسم ہونگے، ابن حسن اور سیف بنگش کمیٹی کے رکن ہونگے، جنرل کونسل نے نئی منتخب باڈی کو غیر متحرک اور اسپورٹس جرنلزم چھوڑنے جانے والے ممبران کو شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کرنے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پابند کیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں میں ان ممبران ذوالفقار علی، سید ندیم جیلانی، اکرم چوہان، رعیم بصیر اور بابر خان کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ہے۔ جنرل کونسل نے ایسوسی ایٹ ممبر سابق پی ٹی وی اسپورٹس ڈائریکٹر شاہدہ شعیب کی ممبر شپ ختم کردی ہے اس موقع پر سیکریٹری اصغرعظیم نے مرحوم ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کے اہل خانہ اور ان کے صاحبزادے کی تعلیم ہر صورت مکمل کرانے کے لیئے ہر ممکن معاونت کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے اختتام پر ذین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام ممبران کی معغفرت اور بیمار ممبران کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی گئی۔