پی ایس ایل سرفراز احمد نے شاداب خان کو چیلنج کردیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے آل رانڈر شاداب خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں تیار رہنے کا چیلنج دیا ہے۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا چنا وکر لیا ہے۔قومی ٹیم کے نوجوان آل راونڈر شاداب خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بوبی بھائی آپ جو مرضی کہہ لیں، آپ کو میں نے چھکا تو نہیں مارنے دینا

باقی اسلام آباد یونائیٹڈ کے لڑکے تیار ہیں، آپ بتا دیں کہ کب اور کدھر کھیلنا ہے۔ایسے میں پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سرفراز احمد شاداب خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں شیڈی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیار ہے، وٹو بھائی اور عمر اکمل نئے بلے لے کر آ رہے ہیں، ذرا دھیان سے، فل تیاری ہے بھائی۔

error: Content is protected !!