اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی اور بلوچستان تعلیمی بورڈ کی زیرِ نگرانی پاکستان انٹر بورڈ اسپورٹس گرلز گالا 2019-20 کا افتتاح پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری آ ئی پی سی صائمہ ندیم نے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) منصور احمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محمد اعظم ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر (آکیڈ)محمد شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر (سہولیات) آغا امجداللہ بھی موجود تھے۔
افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری آ ئی پی سی صائمہ ندیم نے کہا کہ صحت کے لئے کھیل کے میدانوں کو آباد کرنابہت ضروری ہیں اور لڑکیوں کے لئے کھیل بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ وزیر اعظم کا بھی ویژن ہے کہ جتنا ہو سکے لڑکیوں کو کھیل میں آگے لایا جائے،انہوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی اور انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین محمّد یوسف بلوچ اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
پاکستان انٹر بورڈ گرلز گالا میں 5 گیمز کھیلی جائیں گی جس میں ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اور والی بال شامل ہیں،انٹر بورڈ گرلز گالا کے پہلے روز بیڈمنٹن،ہاکی،ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے، بیڈمنٹن کے پہلے میچ میں سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کراچی نے تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کو 0۔ 2 سے شکست دی، دوسرے میچ میں تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ پشاور کو 0۔ 2 سے شکست دی، تیسرے میچ میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور کو 0۔ 2 سے شکست دے دی۔
جبکہ ہاکی کے مقابلوں میں تعلیمی بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ کراچی کو 0۔ 10 سے شکست دے دی، ٹیبل ٹینس میں پہلے میچ میں تعلیمی بورڈ ساہیوال نے سوات بورڈ کو 0۔ 2 سے شکست دی ، دوسرے میچ میں پنجاب ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کو 0۔ 2 سے شکست دےدی، تیسرے میچ تعلیمی بورڈ بنون نے سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کراچی کو 0۔ 2 سے شکست دی ،
جب کے 100 میٹر ریس کی ہیٹس میں سمیہ تعلیمی بورڈ لاہور،ردا طارق تعلیمی بورڈ سرگودھا،سمیہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی ،عائشہ تعلیمی بورڈ ساہیوال ،عروج تعلیمی بورڈ فیصل آباد ،ام ِ حبیبہ فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد ،پاکیزہ تعلیمی بورڈ میرپور ا ے جے کے ،ثمن رئیس تعلیمی بورڈ ملتان، امت الرحمن تعلیمی بورڈ لاہور ،آمنہ تعلیمی بورڈ فیصل آباد ، فائزہ فیڈرل تعلیمی بورڈ اسلام آباد ،ستیرا تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ ، نورالعین تعلیمی بورڈ سرگودھا،فائزہ تعلیمی بورڈ کوہاٹ ،مہوش تعلیمی بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان ،صباءمختار تعلیمی بورڈ ملتان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔