منیبہ کی سنچری، پی سی بی چیلنجرز نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)منیبہ علی کی شاندارسنچری نے پی سی بی چیلنجرز کوقومی سہ فریقی ٹی 20 ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ میں پہلی کامیابی دلادی، انہوں نے 108 رنزکی شانداراننگزکھیلی ، پی سی بی ڈائنامائٹس کو 42 رنزسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قومی سہ فریقی ٹی 20 ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں پی سی بی چیلنجرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورزمیں تین وکٹ پر182 رنزبنائے۔

منیبہ علی نے 69 گیندوں پرایک چھکےاور 17 چوکوں کی مددسے شاندار سنچری اسکورکی، بسمہ معروف 32 اور ندا ڈار 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔پی سی بی ڈائنامائٹس کی جانب سے ثنامیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 140 رنز بناسکی، ارم جاوید 38، ناہیدہ خان 36 اور کائنات حفیظ نے 26 رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی منیبہ علی کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ کے ایواڈ سے نوازا گیا۔

تعارف: newseditor