اپنے والد سے سب سے زیادہ متاثر ہوں، اظہر علی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بتایا کہ وہ اپنے والد سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہر علی نے اپنے والد کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ 75 سال کی عمر میں بھی ان کی کھیل خصوصی طور پر دوڑ سے محبت مثالی ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے اپنے والد کے ہمراہ ٹریک پر دوڑ لگاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی ۔ویڈیو کے کیپشن میں کپتان نے لکھا کہ ’ابو نے 75ویں سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی، اُن کے بیٹے، پوتے اور نواسوں نے ماڈل ٹاؤن پارک میں واک کر کے اہم دن کی خوشی منائی۔‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اُن کے والد روزانہ یہاں واک کرنے آتے ہیں۔اظہرعلی کے مداحوں نےاُن کے والد کے لیےلمبی عمر، خوشیوں،صحت اور اسی طرح ہمیشہ فٹ رہنے کی دعا کی ۔اظہر علی نے سب کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات کا جواب اپنے شکریہ کے ٹوئٹ میں دیا۔

تعارف: newseditor