پاکستان انٹر سپورٹس گالا ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے فائنل میچز

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں جاری پاکستان انٹر بورڈ بوائز گالا 2020 کے تیسرے دن کے کھیل میں ٹیبل ٹینس کے فائنل میں تعلیمی بورڈ پشاور نے تعلیمی بورڈ سوات کو 0۔ 2 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا تیسری پوزیشن میچ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ پشاور نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کو 0۔ 2 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کیا

بیڈمنٹن کے قواٹر فائنل میچز میں تعلیمی بورڈ پشاور ،ملتان بورڈ ،ٹیکنیکل بورڈ پشاور اور گجرانوالا بورڈ نے سیمی فائنل کے لئے قوالیفائی کر لیا .پہلا میچ میں پشاور بورڈ نے مردان بورڈ کو 0۔ 2 سے شکست دے دی دوسرے میچ میں ٹیکنیکل بورڈ پشاور نے ساہیوال کو 0۔ 2 سے شکست دے دی تیسرے میچ میں گجرانوالا نے فیصل آباد کو 1۔ 2 سے شکست دے دی چوتھے میچ میں ملتان نے میرپور آزاد کشمیر کو 0۔ 2 سے شکست دے دی

error: Content is protected !!