سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نابینا کھلاڑیوں کا جوڈو اور بیس بال کا تین روزہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے جوڈو اور بیس بال کے نابینا کھلاڑیوں کا پیرا اولمپک گیمز 2020ء کے کوالفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے جاری تین روزہ تربیتی کیمپ بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں اختتام پذیر ہوگیا، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائوزاہد قیوم اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نابینا کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے جس کو سامنے لانے کے لئے ان کو ہرطرح کی سہولتیں دے رے ہیں، تین روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس سے ان کے کھیل میں بہتری آئی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ نابینا افراد معاشرے کا حصہ ہیں،مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ جوڈو اور بیس بال کے کھلاڑیوں میں بہت جذبہ ہے اور وہ جیت کی لگن سے کھیل رہے ہیں۔

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس شاہد نظامی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان، جنرل سیکرٹری آل پاکستان بلائنڈ بیس بال فیڈریشن فخر شہزاد اور شائقین موجود تھے۔


صدر بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن پاکستان محمد وقاص نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تین روزہ کیمپ کے لئے ہر طرح کی سہولت دی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے بہت محنت سے تربیت حاصل کی ہے۔تربیتی کیمپ میں 50 نابینا کھلاڑیوں نے شرکت کی، کھلاڑیوں نے کیمپ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا،

error: Content is protected !!