آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کا افتتاحی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ منٹگمری جیمخانہ اور تاج اسپورٹس کے مابین( اتوار )19 جنوری کو ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ فیڈرل بی ایریا کے سبزہ زار پر کھیلا جائے گا افتتاحی تقریب دوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی معین خان سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم ہونگے

واضح رے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 80 مشہور و معروف کرکٹ کلبز شرکت کررہے ہیں ٹورنامنٹ بغیر انٹری فیس کے کھیلا جائیگا اور گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہیا کی جائیں گی ٹورنامنٹ کے تمام اخراجات پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے برداشت کریں گے ٹورنامنٹ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کل 79 میچز کھیلے جائیں گے

تمام میچز ٹرف وکٹ پر کھیلے جائینگے ٹورنامنٹ میں کئی ٹیسٹ کرکٹر اور فرسٹ کلاس کرکٹر ایکشن میں نظر آئیں گے ٹورنامنٹ کے میچز ٹی ایم سی گراونڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم، لانڈھی جیمخانہ گراونڈ اور کے ایم سی کرکٹ گراونڈ ایسٹرن ا سٹار پر کھیلے جائیں گے اُمید ہے افتتاحی تقریب میں 80 کلبز کے نمائندوں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز، اسپورٹس آرگنائزرز، کے سی سی اے کے سابق عہدیداران اور شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی ٹورنامنٹ کے ڈراز ٹیموں کو فراہم کر دئے گئے ہیں اگر کسی ٹیم کو اب تک ڈراز نہی ملے ہیں تو وہ چئیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی محمد توصیف صدیقی یا ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل احمد سے رابطہ کرسکتے ہیں

error: Content is protected !!