ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد طارق نذیر کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل آباد طارق نذیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،گزشتہ روزانہوں نے ان کی رہائش گاہ پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء کرے اور لواحقین کو صبرِو جمیل دے(آمین)۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے طارق نذیر سے فیصل آباد میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

تعارف: newseditor