سید سلطان شاہ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین دوبارہ منتخب

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سید سلطان شاہ آئندہ 3سال کے لئے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے نئے چیئرمین دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ اتوار کو پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات لاہور میں منعقد ہوئے جس میں سید سلطان شاہ آئندہ 3سال کے لئے پی بی سی سی کے چیئرمین دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔ سید سلطان شاہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں۔

????????????????????????????????????

انتخابات میں منتخب ہونے والے دیگر ممبران میں محمد الیاس ایوب وائس چیئرمین، محمد بلال ستی ڈائریکٹر مارکیٹنگ، حبیب اللہ ڈائریکٹر ایڈمن، سید محمد سلمان طارق بخاری ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز، انور علی ڈائریکٹر فنانس، صالح محمد ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن، عاطف قیوم ڈائریکٹر تعلیم و بحالی اور محمد شمس الرحمن ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفیئرز شامل ہیں۔ یہ تمام ممبران بھی تین سال کے لئے منتخب ہو گئے ہیں۔

تعارف: newseditor